Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اچانک منظر عام پر آ گئے

لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مرحوم سیاسی رہنما میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

عثمان بزدار نے اس موقع پر میاں منظوروٹو کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدارکی آمد کو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ وہ کافی عرصے بعد عوامی سطح پرنظرآئے ہیں۔

تعزیتی ملاقات کے دوران عثمان بزدارنے مرحوم کی سیاسی خدمات کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں منظوروٹو نے ملک اورجمہوریت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اہلِ خانہ نے عثمان بزدار کی آمد اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا، تعزیتی ملاقات کے دوران دیگرسیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں انکی اس اچانک آمد نے سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

Related posts

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا

Mobeera Fatima

خواجہ آصف کا پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والوں کے نام سامنے لانے کا اعلان

Mobeera Fatima

سیشن عدالت کے باہر وکلاء کا خاور مانیکا پر حملہ، پانی کی بوتلیں پھینکی، تھپڑ مارے

admin

Leave a Comment