Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومتی اخراجات میں کمی

آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومتی اخراجات میں کمی آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نو مختلف وزیراعظم پروگرامز کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 80ارب روپے مختص تھے،نگران حکومت نے وزیراعظم پروگرامز کے بجٹ میں 10 ارب روپے کی کٹوتی کردی تھی۔

رواں مالی سال وزیراعظم پروگرامز پرمحض ایک ارب 44 کروڑ روپے ہی خرچ ہوسکے،بجٹ میں وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کیلئے دس ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 10 ارب، ایجوکیشن فنڈ کیلئے 5 ارب روپے مختص تھے،زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کے وزیراعظم کے قومی پروگرام کیلئے 30 ارب روپے مختص تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص تھے،سبزانقلاب، آئی ٹی ا سٹارٹ اپس، اسپورٹس اقدامات کیلئے 5،5ارب روپے مختص تھے۔

Related posts

فارمی انڈے 274 روپے درجن ہو گئے

Mobeera Fatima

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے داخل ہو گا، محکمہ موسمیات

Mobeera Fatima

اہم قانون سازی ، اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ آج اسلام آباد طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment