Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

2025میں مہنگائی کی شرح 5سے 7 فیصد تک آنے امکان

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی اور اقتصادی ترقی کی شرح میں تیزی آرہی ہے۔

مشکلات کے باوجود حکومت نے آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ،رواں مالی سال میں زرعی شعبے نے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیکس آمدنی میں 39 فیصد، نان ٹیکس آمدنی میں 90 فیصد اضافہ ہوا،تجارتی توازن میں بہتری کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری آئی۔

سود کی بھاری ادائیگیوں کے وجہ سے حکومتی اخراجات میں 37 فیصد اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی اخراجات میں چودہ فیصد اضافہ ہوا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کی رفتار متاثر ہوسکتی ہے،2025میں مہنگائی کی شرح 5سے 7 فیصد تک آنے امکان ہے،بہتر فصلوں کی پیداوار کی وجہ سے اشیا کی قیمتوں میں استحکام کی امید ہے۔

Related posts

انتخابی عذرداری کیس، سپریم کورٹ کا قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم

admin

کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں ایک دن میں تاریخی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment