Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ سربند کی حدود میں پیش آیا، جہاں اچینی نہر کے قریب تازہ خان بھٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی حاجی اکبر جاں بحق ہو گیا۔ مقتول حیات آباد میں تعینات تھا اور موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر محمد گل ولد محمد اسماعیل شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے جب کہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوع سے 10عدد 30 بور خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Related posts

مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، آصف علی زرداری

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 2 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment