Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسپین نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرلیا، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسپین نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔ امن فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی دنیامیں مثال نہیں ملتی۔

پیدرو سانچز کا کہنا تھا کہا فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کو آزاد فلسطین ریاست تسلیم کرتے ہیں، مشرقی یروشلم فلسطین ریاست کا دارالحکومت تصور کیا جائے گا۔

ہسپانوی وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ اسپین کی جانب سے اس اقدام کے بعد اب فلسطین کو تسلیم کرنے والے کُل ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل ناروے اور آئرلینڈ بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرچکے ہیں۔

Related posts

ایران کا اسرائیل پر 100 ڈرونز سے جوابی حملہ ، نتین یاہو نامعلوم مقام پر روانہ

Mobeera Fatima

امریکا میں سیاسی تشدد کی گنجائش نہیں ، ہمارے اچھے دن آ رہے ہیں ، جوبائیڈن

Mobeera Fatima

سابق امریکی صدر جوبائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

Mobeera Fatima

Leave a Comment