Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بڑی بریڈ 180 روپے،چھوٹی بریڈ کی قیمت 95 روپے مقرر

لاہور میں بریڈ کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بڑی 750 گرام کی بریڈ کے نرخ 180 روپے مقرر کئے گئے ہیں،چھوٹی 400 گرام تک کی بریڈ کی قیمت 95 روپے ہو گی۔

رافعہ حیدر کا کہنا ہے بریڈ کی نئی قیمتوں پر فی الفور عمل درآمد ہو گا،گندم کی قیمت میں کمی کے اثرات تمام اشیاء پر آ رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم قیمت کے تناسب سے ریلیف کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کر دی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پی ایم ٹی 40 کے رجسٹرڈ خاندانوں کیلئے گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی کے صارفین کے لئے 393 روپے فی کلو کی بجائے 375 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا،جبکہ عام صارفین کے لئے بھی 18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔

عام صارفین کو 463 روپے فی کلو کی بجائے 445 روپے فی کلو مہیا کیا جائیگا،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Related posts

میرب علی سے شادی کب ہوگی؟ عاصم اظہر نے بتا دیا

admin

اداروں نہیں ، افراد کیخلاف ہیں ، عمران خان صرف مقتدر حلقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں ، عارف علوی

admin

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف لینے سے روک دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment