Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ نے14جون سے شروع ہونے والے فیفاکلب ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کردی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 14جون سے شروع ہونے والے فیفاکلب ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کردی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے لیے امریکہ میں نئی ٹاسک فورس قائم کردی گئی، امریکی صدرنے فیفا ورلڈکپ کیلئے ٹاسک فورس بنانے کے ایگز یکٹوآرڈرجاری کردیا۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ امریکا میکسیکواورکینیڈا کے ساتھ فیفا ورلڈکپ2026 کی مشترکہ میزبانی کرے گا، فیفاورلڈکپ کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔یہ سب سے بڑا ایونٹ ہے، شرکت کا ارادہ رکھتا ہوں، ورلڈ کپ ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔

فیفا صدر نے کہا کہ  فیفا ورلڈ کپ سے 40 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی اثر پڑے گا، ایونٹ کے لیے تیار ہونے کے دوران 2 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔

فیفا صدرکا کہنا تھا کہ موسم گرما میں امریکا میں فیفا کلب ورلڈ کپ بھی کرائیں گے، گیارہ شہروں اور 12 اسٹیڈیمزمیں دنیا کی بہترین ٹیمیں کھیلیں گی۔

Related posts

دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Mobeera Fatima

طوفانی بارش سے لاہور ڈوب گیا،ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment