خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 60 سالہ شخص نے مانچسٹر کی مقامی عدالت میں 45 الزامات میں اعتراف جرم کیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اور متاثرہ خاتون کی شادی 40 سال قبل ہوئی تھی۔ اس دوران شوہر کی جانب سے مبینہ جرائم کا سلسلہ 22 سال پہلے  2004 میں شروع ہوا اور 2025 تک جاری رہا۔

ملزم نے 2004 سے 2025 کے دوران اہلیہ کو بے ہوش کرنے کے لیے نشہ آور مواد دینے، بے ہوشی کی حالت میں ریپ کرنے، اور اہلیہ کی مرضی کے بغیر ان کی نجی تصاویر شیئر کرنے کے الزامات تسلیم کیے۔

استغاثہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ خاتون کو اس کے اپنے گھر میں شوہر کی جانب سے نشہ دیے جانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں بار بار زیادتی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔