Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

برطانوی وزیراعظم اگلے ہفتے چین جائینگے ، سنہری دور کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کا امکان

چین اور برطانیہ کے درمیان ’سنہری دور‘ کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر آئندہ ہفتے بیجنگ کا دورہ کرینگے، دونوں ممالک میں ’سنہری دور‘ کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک سی ای او کونسل بنانے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔ اس کونسل کا تصور 2018 میں اس وقت کی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پیش کیا تھا۔

کیئر اسٹارمر کا یہ دورہ 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی سربراہ کا پہلا دورہ چین ہو گا۔ دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے سبب برطانوی وزیراعظم کا چین کا دورہ ملتوی بھی ہو سکتا ہے۔

Related posts

ایران ‘امریکا کی کالونی’ بن جائے گا؛ امن معاہدے پر سخت گیر ایرانیوں کا احتجاج

Mobeera Fatima

پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر ٹرمپ کا پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے، سابق امریکی مشیرِ

Mobeera Fatima

Leave a Comment