انگریزے جریدے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا موبیلیٹی اسکور(سفری سہولت کا اسکور) 42 ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو مجموعی طور پر 42 مقامات تک مختلف اقسام کی سہل سفری رسائی حاصل ہے۔

تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 42 کا موبیلیٹی اسکور(سفری سہولت کا اسکور) یہ ظاہر نہیں کرتا کہ پاکستانی شہری 42 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو صرف 9 مقامات پر ویزا فری رسائی حاصل ہے جبکہ 29 مقامات پر ویزا آن ارائیول اور4 مقامات پر الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے ذریعے داخلے کی سہولت موجود ہے۔

اس طرح مجموعی طور پر 42 مقامات ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو سفر سے قبل روایتی ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ 156 مقامات کیلئے سفر سے پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔