Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت بحر ہند میں تعینات

پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت کو ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحری جنگی جہاز ہیلی کاپٹر کیساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا ، پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا،اس کے علاوہ پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس اصلت بحری جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے ، جہاز کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related posts

ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوا ، سیاسی جماعتیں غیر قانونی حکومت کیخلاف آواز اٹھائیں ، اسد قیصر

Mobeera Fatima

اسلام آباد، پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

پی آئی سی نے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹاوی سرجریوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment