Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

رواں سال جولائی اور اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان

ملک کے کچھ حصوں میں رواں سال جولائی اور اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وسطی، شمالی پنجاب اورجنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو ں گی، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔

بلوچستان میں معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی کے وسط اور اگست کے دوران زیادہ بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

کمشنرکراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی، پی ڈی ایم اے حکام نے شرکا کو بتایا کہ کراچی میں کل198 نشیبی علاقے ہیں جس میں سے29 حساس ہیں۔

کمشنرکراچی نے شدید بارشوں کے پیش نظراداروں کو ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی،ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی، کے ڈی اے، ٹی ایم سیز ودیگرادارے ایمرجنسی پلانز مرتب کرلیں، متعلقہ ادارے تیارنہ ہوئے توبڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

Related posts

پی پی 139 میں ضمنی الیکشن ، شیخوپورہ میں جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

آسٹریا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا اعلان

Mobeera Fatima

آئی ایس آئی کو فون ٹریس کرنے اور سننے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

Leave a Comment