Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ ماہ میں رہا ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ ماہ میں رہا ہو جائیں گے۔

بیرسٹرگوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل کا کوئی ایشو نہیں ہے انہیں شوکاز جاری کیا گیا تھا جس کا جواب انہوں نے دے دیدیا ہے ، انکا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات پر رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، امید ہے کہ پارٹی سربراہ کو ایک ڈیڑھ ماہ جیل سے رہا ئی مل جائے گی ، ان کی ایک کیس میں ضمانت ہو چکی ہے ، 2 کیسز چل رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہرکا ایک اور بیان میں کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں سماعت کو براہ راست دکھایا جائے،تحریک انصاف ہتک عزت قانون کو مسترد کرتی ہے،یہ لوگوں کی زبان بندی کرانا چاہتے ہیں۔

Related posts

پی آئی اے کی بولی کراچی کی ایک بلڈنگ کی قیمت سے بھی کم ، سوالات اٹھ گئے

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

عالیہ حمزہ تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment