Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی تجویز پر ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے، ضروری ادویات کے علاوہ دیگر دواؤں کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں۔

جنگ کے مطابق وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگراں حکومت نے کیا تھا۔

دوسری جانب اس معاملے پر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قیمتوں کی ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوتِ خرید سے باہر ہو جائیں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کروڑوں لوگ روزانہ دل، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرتے ہیں، لاکھوں لوگ ذہنی صحت، غیر متعدی امراض کے لیے بھی روزانہ ادویات لیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت سہولت پروگرام اور ہیلتھ انشورنس سے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 67 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

نیب کا فراڈ متاثرین کو بازیاب رقوم آن لائن بھیجنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment