Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان سے جعلی دستاویزات پر نرسیں سعودی عرب بھجوانے کا انکشاف

پاکستان سے جعلی دستاویزات پر نرسیں سعودی عرب بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق سعودی عرب نے 92 نرسز کو جعلی دستاویز کی بنیاد پر واپس بھجوا دیا۔

سعودی عرب کی جانب سے 108نرسز کی ڈیمانڈ آئی تھی، جس پر پاکستان سے 92 نرسز کو سعودی عرب بھجوایا گیا۔

دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب نے تمام نرسز کو جعلی دستاویزات کی وجہ سے واپس بھج دیا۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے وزیراعظم سے اس معاملے کی انکوائری کرنے کی استدعا کی تھی۔

وزارت اورسیز پاکستان کی تین رکنی کمیٹی نے معاملہ کی انکوائری کی،انکوائری رپورٹ کے بعد اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔

حکومت نے سعودی عرب میں جعلی دستاویز پر نرسز بھجوانے کے معاملے پر اوورسیز کے دو افسران کو بھی معطل کر دیا،ایف آئی اے کی جانب سے وزارت اوورسیز کی رپورٹ پر معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

پنجاب کے 18 اضلاع میں اسموگ کے باعث ہائیر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment