Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اپوزیشن اتحاد کیساتھ ملکر جعلی سرکار کو زمین بوس کرینگے ، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق لگا دی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے پر عوام کا مسترد شدہ شخص بٹھا دیا گیا، جعلی فارم 47 سرکار مسترد افراد کو نواز رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس لینا اب فرض بن چکا، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی جعلی سرکار کو زمین بوس کرے گی۔ چچا اور بھتیجی کی جعلی سلطنت کے لیے گہرا گڑھا تیار ہے۔

Related posts

سینئر اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

admin

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط

Mobeera Fatima

اسرائیلی حملے علاقائی و عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ، مشکل کی گھڑی میں ایران کیساتھ ہیں ، پاکستان

Mobeera Fatima

Leave a Comment