Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سینئر اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

سینئر اداکار جاوید شیخ خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے روات کی پولیس نے جاوید شیخ اور دیگر کے خلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا۔

ایس ایچ او روات کے مطابق عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے ہیں، دوران تفتیش جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے۔ روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی اس لیے مقدمہ خارج کیا ہے۔

پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں سینئر اداکار جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

Related posts

ملک بھر میں حضرت علیؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Mobeera Fatima

ملک میں سولر پینلز مزید سستے ہو گئے

admin

الزامات مسترد ، بھارت کو آزاد کشمیر کے جمہوری عمل پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ، دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment