Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی سہولیات فراہمی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت ، بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی  پی ٹی آئی کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت ، ذاتی معالج سے چیک اپ، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو ، بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related posts

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیراعظم کا رابطہ ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment