Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ، مائیکل وان کی مضبوط بیٹنگ لائن کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کا پہلا نمبر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساب کپتان مائیکل وان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے مضبوط بیٹنگ لائن والی ٹیموں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

مائیکل وان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی مضبوط بیٹنگ لائنز کی فہرست جاری کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنی مضبوط بیٹنگ لائن کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

مائیکل وان کی فہرست میں آسٹریلیا کا دوسرا، جنوبی افریقا کا تیسرا، انگلینڈ کا چوتھا اور نیوزی لینڈ کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے۔ سابق کپتان کی طرف سے بھارت کو چھٹے جبکہ پاکستان کو ساتویں یعنی آخری نمبر پر رکھا گیا ہے۔

انگلش انگلش کا اس حوالے سے کہنا ہے کہا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 225 رنز کا ہدف بھی حاصل ہوتے دیکھا ہے۔ رواں ورلڈکپ ایڈیشن میں جہاں زیادہ تر اسکور 175 ہے، وہاں اوپری نمبرز کھیلنے والے پاور ہٹرز اہم کردار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہی 4 ٹیمیں میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لیے کوالیفائی کرتی نظر آئیں گی جن کے اوپنرز مضبوط ہوں گے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا بھی اعلان کیا تھا۔ ان کے مطابق میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے قومی امکانات ہیں۔

مائیکل وان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔

Related posts

چیمپئنز ون ڈے کپ، الائیڈ بینک اسٹالینز نے نورپور لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی

Mobeera Fatima

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ، کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل

admin

گلوبل ٹی20 کینیڈا، بابر اعظم رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment