Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کوشکست دیدی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا،پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 116 رنز بنائے ، کپتان فاطمہ ثنا 30 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں ، ندا ڈار نے 23،عمیمہ سہیل  نے 18، سدرا امین نے 11 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا پائی ، پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کی ،فاطمہ ثنا ، عمیمہ سہیل ، نشرا سندھو کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں، فاطمہ ثنا میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو مدِمقابل ہوگی۔

Related posts

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہو گا

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نرسوں کیلئے نوکری کا سنہری موقع

Mobeera Fatima

بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن کیلئے قومی کھلاڑی آسٹریلیا پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment