Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پے درپے شکست ، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

پے درپے شکستوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کیخلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے، وہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس حوالے سے حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچواں ٹیسٹ میچ ان کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے رواں سال جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

امریکا نے بھارت کو سمندری نگرانی کا سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

چیمپئننزٹرافی بدترین کارکردگی، قومی ٹیم کیلئے نیا کوچ مقرر کئے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment