Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

مقامی اسپورٹس کو چینل پر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والی پاکستانی ٹیم پر تجزیہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ گرین شرٹس کی طاقت انکی تیز گیند بازی ہے، حارث، وسیم اور شاہین موجودگی میگاایونٹ میں پاکستان کیلئے مددگار ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی اس وقت بڑی کمزوری ان کا اسپن اٹیک ہے کیونکہ شاداب کی بالنگ میں کاٹ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ نواز بھی بال کو ٹرن نہیں کررہے۔

محمد کیف نے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کی بالنگ لائن فیل ہوتی ہے تو ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کمزور ہے کیونکہ بڑے ہدف کو دیکھ کر دباؤ میں آجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جس کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔ گروپ اے میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے علاوہ امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Related posts

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

ایشین کرکٹ کونسل کا بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا امکان

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن پر آل راؤنڈر پر پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment