Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں، پی ٹی آئی نے عام انتخابات سے متعلق وائٹ پیپر جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمنشر کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری 2024 کے الیکشن میں ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،انتخابات سے قبل ہمیں انتخابی مہم کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیاتھا۔ ہم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے اور پورے پاکستان میں ہماری اب تک 158 پٹیشن دائر ہو چکی ہیں ،آج ہم وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے ہیں 300 صفحات پر مشتمل یہ وائٹ پیپر ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مقدمات اور انتخابی عذرداریوں کو جلد سے جلد سنا جائے، ہماری الیکشن کمیشن سے درخواست ہے جلد سے جلد پٹیشنز کو نمٹایا جائے، ہم چاہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی نہ ہو۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل عمر ایوب بے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھی کھلی دھاندلی ہوئی ہے ، وائٹ پیپر کے 300 پیج میں تمام شواہد موجود ہیں، چیف الیکشن کمشنر صاف شفاف الیکشن کروانے میں ناکام ہو گئے ہیں ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے استعفی دیں ۔

رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانوں کے ذریعے الیکشن لڑا، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی تھی کہ صاف وشفاف انتخابات کرائے۔

Related posts

قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 148واں یوم پیدائش

Mobeera Fatima

حکومت اور سیمنٹ ڈیلرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، ملک میں سیمنٹ کی کمی

Mobeera Fatima

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment