Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث اب تک 21 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا۔

24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا، حادثات پشاور، مردان، صوابی، شانگلہ، سوات، تورغر، مہمند، مانسہرہ، ہری پور میں پیش آئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

نواز شریف دبئی روانہ ، ایک روز قیام کے بعد لندن جائیں گے

Mobeera Fatima

سندھ کے علاقے خیر پور میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Mobeera Fatima

Leave a Comment