غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے 73 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہو گئے ہیں
عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ دیرالبلاح میں اسرائیلی فوج نے انروا (اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ) کی کار کو نشانہ بنایا، جس سے انروا کے رکن سمیت 2 افراد شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق نصیرات میں بھی اسرائیلی شدید فوج نے بمباری کی ہے، جس سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 19 روز سے جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قتل عام حد سے کئی گنا بڑھ چکا ہے، اور نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ اب غزہ کے اسپتالوں میں شہید فلسطینوں کی لاشوں کو دفنانے کیلئے کفن ختم ہوچکے ہیں۔