Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دشمنی کا شاخسانہ ، پشاور میں 6 افراد گھر کے اندر قتل

پشاور کے علاقے خٹکو پل میں دشمنی کی بناء پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا ، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related posts

ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز

admin

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونیوالی ملاقات ملتوی

Mobeera Fatima

تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پروگرام ترتیب دیدیا ، تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لیکر جائینگے ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment