Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گوادر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم افراد نے مسافروں کو بس سے اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک زخمی طبی امداد کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ذرائع کے مطابق تمام افراد کراچی جا رہے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادرکے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے، انہوں نے جاں بحق چھ افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کوسزا دی جائے،شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے بھی بلوچستان کے علاقے کلمت میں فائرنگ واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، دہشت گرد ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

Related posts

اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

Mobeera Fatima

شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ ، اسلحہ رکھنے کا اتھارٹی لیٹر بھی منسوخ

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا دوست ممالک کا دورہ مکمل ، دوشنبے سے اسلام آباد پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment