Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی مقدمات تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب اور ایف آئی اے سے جواب طلب

لاہو رہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نیب ، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کیا۔ ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریز اور نظر بندی کے احکامات طلب کرے، عدالت متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Related posts

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

Mobeera Fatima

فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ، قیمت 3 لاکھ ، 58 ہزار 800 ہو گئی

Mobeera Fatima

گندم کی فی من قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ، آٹا بھی مہنگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment