Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

اس کے لئے وزیراعظم نے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکز پر منسلک کرنے اور پوری ویلیو چین کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے جدید ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صرف ڈیجیٹائیزیشن ہی نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے، خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔

Related posts

نواز شریف نے پارٹی صدارت کی امانت مجھے سونپی تھی، واپس لوٹا رہا ہوں، شہباز شریف

admin

پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں پھر قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کرینگے، پی ٹی آئی

Mobeera Fatima

حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع

Mobeera Fatima

Leave a Comment