Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان کے نوجوان ای گیمر ارسلان ایش نے ایک اور ای وی او ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ای گیمر ارسلان ایش نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایولوشن چیمپئن شپ (EVO) 2026 کے ٹیکن 8 مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں کھیلے گئے سنسنی خیز گرینڈ فائنل میں ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے نامور کھلاڑی رینگ چو کو 3-2 سے شکست دے کر مسلسل چوتھی بار ای وی او لاس ویگاس ٹیکن 8 چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ارسلان ایش کے مجموعی ای وی او ٹائٹلز کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جو انہیں دنیا کے کامیاب ترین ٹیکن کھلاڑیوں میں شامل کرتی ہے۔

ارسلان ایش کی اس شاندار فتح پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی گیمنگ کمیونٹی نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے، جبکہ شائقین نے اسے پاکستانی ای اسپورٹس کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

Related posts

اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی کا خاتمہ، حیران کن راز سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج ہوگا

Mobeera Fatima

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، آسٹریلیا نے ٹاس جیت لیا، پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment