Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

ویپنگ بینائی کے سنگین امراض کا باعث قرار، نئی تحقیق میں انکشافات

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ یعنی ویپنگ آنکھوں کے لیے محفوظ نہیں اور اس سے بینائی کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایک نئی طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ (ویپنگ) کے ذریعے استعمال کی جانے والی نکوٹین بھی عام سگریٹ کی طرح صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، خصوصاً آنکھوں کی صحت کے حوالے سے اسے محفوظ متبادل نہیں سمجھا جا سکتا۔

امریکی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد کے طبی اعداد و شمار کا ساڑھے چار سال تک جائزہ لیا گیا۔ محققین نے ان افراد کا تقابل کیا جنہوں نے نکوٹین کا استعمال مکمل طور پر ترک کر دیا تھا، ان لوگوں سے کیا جنہوں نے روایتی سگریٹ تو چھوڑ دیے مگر الیکٹرانک سگریٹ یا دیگر نکوٹین مصنوعات کا استعمال جاری رکھا۔

تحقیق کے مطابق ویپنگ یا دیگر نکوٹین مصنوعات استعمال کرنے والے افراد میں آنکھوں کے سنگین امراض کا خطرہ 7 فیصد زیادہ پایا گیا۔ سب سے نمایاں اضافہ ریٹینا کی خون کی نالیوں سے متعلق بیماریوں میں دیکھا گیا، جہاں خطرہ 24 فیصد تک زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

شدید گرمی میں لال پیاز قدرتی حفاظتی غذا قرار

Mobeera Fatima

کریلے کا جوس روزانہ پینے سے شوگر اور دل کی صحت پر حیرت انگیز اثرات

Mobeera Fatima

لاہور میں منکی پاکس کے تین نئے کیسز رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment