Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

دو دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

دو دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

گزشتہ روز سونا 2300 روپے سستا ہوا تھا، دو دن میں سونے کے نرخ میں 6400 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 41 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 24 ڈالر پر آ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی  کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادھر چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے بڑھ کر 6349 روپے ہو گئی۔

Related posts

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی کم ہو رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment