Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ورلڈکپ اسکوڈ کا اعلان 22 مئی، آئرلینڈ سیریز میں کپتان فیصلہ کرینگے، وہاب ریاض

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے رُکن وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکوڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے پہلے میچ کے بعد کر دیا جائے گا۔

لاہور میں دیگر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے۔ سب ایک پیج پر ہیں، فٹنس سے متعلق ایک دو کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ عثمان خان کو سپورٹ کریں، ان کو ان کی بہترین کارکردگی پر لائے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ ہوتا ہے کامیابی اور ناکامی کھیل کا حصہ ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے باؤلنگ شروع کر دی ہے لیکن میچ پریکٹس نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حسن علی کو ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہم چیزیں بہت بہتر کر رہے ہیں، ناکامی کا خوف نکال رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں کوچ اور کپتان فیصلہ کریں گے کہ کس قدر تبدیلیاں ہوں گی، پلیئنگ الیون کوچ اور کپتان کا کام ہے۔

دوسری طرف سلیکشن کمیٹی کے رُکن محمد یوسف نے کہا کہ کپتان بابر اعظم نے اس سیریز میں بہت چیزیں کی ہیں، کپتانی میں آہستہ آہستہ سیکھا جاتا ہے۔

Related posts

عدالت نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہر سے روک دیا

Mobeera Fatima

فیفا ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی کے بعد کیپ ورڈے کو بڑا دھچکا، کپتان پر زیادتی کا الزام

Mobeera Fatima

چیمپئنز ون ڈے کپ، الائیڈ بینک اسٹالینز نے نورپور لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment