Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی ، سعودی قانون میں ترمیم

سعودی عرب میں گرفتاری کے دوران ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کر دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اعلیٰ سعودی حکام نے انتہائی سخت حالات کے علاوہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہیں ہتھکڑیاں لگانے پر پابندی کے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

ترمیم کے مطابق ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی جب تک کہ وہ خود کو یا دوسروں کو نقصان نہ پہنچائے یا فرار ہونے کی کوشش نہ کرے۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سفارشات سامنے آئی تھیں ، جس کے بعد اب ملزمان کو ہتھکڑی لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔

Related posts

امریکی صدر نریندر مودی کا نام بھول گئے

Mobeera Fatima

ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق،48 زخمی

Mobeera Fatima

ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment