Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ انتظامیہ کا نیا ویزا قانون، طلبہ اور صحافیوں پر پابندیاں سخت

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے نئی ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق یہ اقدام ویزا کی خلاف ورزیوں کو روکنے، نگرانی کو بہتر بنانے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق نئی پولیسی کے تحت ایف ویزا رکھنے والے غیر ملکی طلبہ اب صرف اپنے تعلیمی پروگرام کی مدت تک قیام کر سکیں گے، جس کی حد زیادہ سے زیادہ چار سال ہوگی، جبکہ غیر ملکی صحافیوں کو 240 دن کا ویزا دیا جائے گا، جس میں توسیع صرف اجازت ملنے پر ممکن ہوگی۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں اس وقت تقریباً 11 لاکھ 26 ہزار غیر ملکی طلبہ موجود ہیں، جن میں سے پاکستانی طلبہ کی تعداد 2024 میں 10 ہزار 988 رہی جبکہ 2025 میں یہ تعداد تقریباً 12 ہزار 500 تک پہنچنے کا اندازہ ہے، اسی طرح پروفیشنل پارٹنرشپ پروگرام ان جرنلزم کے تحت سالانہ 160 پاکستانی صحافی امریکا جاتے ہیں، جبکہ صرف 30 امریکی صحافی پاکستان آتے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment