Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا اور ایران میں دوبارہ کشیدگی کے بعد خام تیل پھر مہنگا

ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

ایرانی جزیرے اور بندرگاہ پر امریکی حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 2.3 فیصد اضافے سے اس کی قیمت 102.40 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2.1 فیصد بڑھ کر 96.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

کشیدگی میں اس اضافے سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 21 اپریل کو امن مذاکرات کے لیے مزید وقت فراہم کرنے کی غرض سے جنگ بندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع دی تھی۔

Related posts

ویڈیو: ایرانی صدر اچانک تہران کے سپر اسٹور جا پہنچے، شہریوں سے ملاقات کی

Mobeera Fatima

ایران۔امریکا معاہدہ ابھی نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں یا دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں، قطر

Mobeera Fatima

ممبئی میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے پورے خاندان کی موت ، فرانزک رپورٹ میں اہم انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment