Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جاپان کی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، قبل ازوقت انتخابات کا اعلان

جاپان کی وزیراعظم نے ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے اور 8 فروری کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے اسپیکرنے بتایا کہ آرٹیکل 7 کے تحت ایوانِ نمائندگان تحلیل کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایوانِ زیریں کے تمام 465 ارکان کی مدتِ ملازمت ختم ہو جائے گی۔

پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے کے بعد بجٹ اوردیگراہم مذاکرات عارضی طور پرمعطل رہیں گے تاکہ قبل از وقت انتخابات کے انتظامات کیے جا سکیں۔

وزیراعظم کا مقصد عوام سے براہِ راست رابطہ کرنا اور اپنی پارٹی کے لئے مضبوط مینڈیٹ حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق انتخابات تک ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو جائیں گی اور سیاسی جماعتیں اپنی مہمات کا آغاز کر دیں گی۔

Related posts

پاک افغان طورخم بارڈر پر داخلے کی عارضی دستاویزات کی شرط لاگو

Mobeera Fatima

40 روز کی طویل بندش کے بعد مسجد الاقصیٰ دوبارہ کھول دی گئی

Mobeera Fatima

پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، صدر آذربائیجان

Mobeera Fatima

Leave a Comment