Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

گل پلازہ کے ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد ، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے گل پلازہ کے ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کر لیے۔ ڈی وی آر اور  چارجر گل پلازہ کی مسجد کے قریب کمرے سے ملے۔

ذرائع کے مطابق کے ایم سی نے برآمد ڈی وی آر ڈپٹی کمشنر جنوبی کی تحویل میں دے دیئے۔ ان ڈی وی آرز کی مدد سے سانحے کی وجوہات سے متعلق شواہد ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی متاثرہ عمارت میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related posts

فائلرز اور نان فائلرز کو گاڑی خریدنے پر کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی27 ستمبر احتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ کا معاملے پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment