Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ، 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے زوفشاں ایاز کو کپتان اور کومل خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

عریشہ انصاری، فضا فیاض، ماہم انیس، راویل فرحان، اسپنرز علیزہ مختیار، قرۃ العین، روزینہ اکرم، طیبہ امداد، فاسٹ باؤلرز فاطمہ خان، ہانیہ احمر،  ماہ نور زیب اور شہر بانو کے نام بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

پاکستان گروپ اے کا پہلا میچ 15 دسمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ جبکہ پاکستان اگلے روز نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور میزبان ٹیم ملائشیا شامل ہیں۔ ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپرفور مرحلے میں کوالیفائی کریں گی۔

6 ٹیموں کا ٹورنامنٹ 15 سے 22 دسمبر تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق،48 زخمی

Mobeera Fatima

فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، ساڑھے 61 ہزار ہو گئی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کے گرفتار ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment