Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ فائنل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ کا اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ہے۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، صائم ایوب، محمد عثمان، فخر زمان، محمد رضوان، اعظم خان، عماد وسیم اور افتخار احمد شامل ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے ساتھ امریکا سفر کریں گے۔

ورلڈکپ کے لیے 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی شامل ہوں گے۔ اس طرح قومی ٹیم میں 5 فاسٹ باؤلرز، 4 آل راؤنڈرز، 3 وکٹ کیپرز، 2 بیٹرز اور ایک اسپنر شامل ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میگا ایونٹ میں شریک واحد ٹیم ہے جس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا تاحال اعلان نہیں کیا۔ قومی ٹیم 15 رکنی اسکواڈ اور تین ریزرو کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق اسکواڈ کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔

Related posts

مشکل کی گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، شاہد آفریدی

Mobeera Fatima

بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا

Mobeera Fatima

تین ملکی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی

Mobeera Fatima

Leave a Comment