Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبرپختونخوا، پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

لاہورپشاور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، لاہور، قصور، سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں، 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، موسم خشک اور درجہ حرارت نارمل سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا۔

پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے، دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں 19 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 21 سے 27 مئی کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے، تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Related posts

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی

Mobeera Fatima

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان جلد متوقع

Mobeera Fatima

Leave a Comment