Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیکٹ چیک: 100 سالہ ریکارڈ توڑ سردی، پشاور تا لاہور برفباری؟ محکمہ موسمیات کی وضاحت آ گئی

ملک میں صدی کی شدید ترین سردی اور غیر معمولی برفباری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو محکمہ موسمیات نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کا ہم نیوز ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام خبریں من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ دنوں میں ملک بھر میں موسم معمول کے مطابق رہے گا اور ایسی کوئی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی متوقع نہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال عام سردیوں کے عین مطابق ہے اور عوام کو افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے جاری کردہ موسمی پیشگوئیوں پر اعتماد کرنا چاہیے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں تاکہ بلا وجہ خوف و ہراس پیدا نہ ہو۔

Related posts

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری ، پشاور ہائیکورٹ کی ججز کی نامزدگی سے معذرت

Mobeera Fatima

فتح جنگ کے قریب بس الٹ گئی ، 10 افراد جاں بحق ، 17 زخمی

Mobeera Fatima

ڈپٹی کمشنر لاہور نے عورت مارچ کی اجازت دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment