Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے سمر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم تا 15 جنوری جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 28 فروری تک چھٹیاں ہوں گی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025ء سے 11 جنوری 2026ء تک تعطیلات ہوں گی، پنجاب میں سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔ اسی طرح سندھ میں بھی سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

Related posts

سابق سفیر اور بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی

admin

مرغی کا گوشت مزید سستا، قیمت 590 روپے کلو مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment