Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

دنیا میں 8 جنگیں ختم کرائیں، بائیڈن کی پالیسیاں دوبارہ نافذ نہیں ہونے دیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا میں آٹھ جنگیں ختم کرائیں، ہماری فوج دنیا کی سب سے طاقتور ترین فوج ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کیا، انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کوکسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کرپشن کے خاتمے کے لیے عوامی مینڈیٹ ملا اور ایک سال میں انہوں نے وہ کامیابیاں حاصل کیں جو کوئی اور حاصل نہ کر سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے طاقتور ترین فوج ہے، میں نے دنیا میں 8 جنگیں ختم کرائیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے قاتلوں کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دی، بدترین تجارتی معاہدوں کی وجہ سے امریکا پردنیا ہنستی تھی، ہم نے کسی بھی انتظامیہ سے زیادہ واشنگٹن میں مثبت تبدیلیاں کی ہیں۔

Related posts

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

Mobeera Fatima

غزہ کی بہادر طالبات: 11 نے انٹر کے امتحان میں 99 فیصد نمبر لیے

Mobeera Fatima

ویتنام میں گوشت کی تجارت کے لیے چرائی گئی 400 سے زائد بلیاں بازیاب، 9 افراد گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment