Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔

مدینہ منورہ کے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مسجد نبویؐ میں بھی بارش خوب جم کر برسی۔

اس موقع پر زائرین نے باران رحمت پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا، بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیر سے بدھ تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے بارش، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی تھی، محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ ریاض ریجن کے کئی علاقے بھی بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہوں گے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا

Mobeera Fatima

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں 2 روزہ ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز کا انعقاد

admin

آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو ”مسخرہ“ لکھ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment