Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی سینیٹ نے 901 ارب ڈالر کا ریکارڈ دفاعی بجٹ منظور کر لیا

امریکی سینیٹ نے مالی سال 2026 کے لیے 901 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا ہے، جس کے تحت امریکا کی دفاعی پالیسی اور فوجی اخراجات کا تعین کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) 77 کے مقابلے میں 20 ووٹوں سے منظور ہوا، جس کے بعد بل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیحات اور کانگریس کی جانب سے امریکی فوجی طاقت برقرار رکھنے کی کوششوں کا امتزاج ہے۔

قانون کے تحت پینٹاگون کو یورپ میں کم از کم 76 ہزار امریکی فوجی برقرار رکھنا ہوں گے، جب تک نیٹو اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کسی کمی کو امریکی قومی مفاد میں قرار نہ دیا جائے۔ اسی طرح جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد 28 ہزار 500 سے کم نہیں کی جا سکے گی۔

کانگریس نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت بھی برقرار رکھی ہے، جس کے تحت یوکرین سکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو کے تحت 800 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے، 

Related posts

بھارت میں قیامت خیز گرمی ، الیکشن کمیشن کے 25 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک

admin

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی

Mobeera Fatima

سالمیت کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے، روسی صدر

admin

Leave a Comment