Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اقوام متحدہ میں صومالی لینڈ پر ہنگامی اجلاس، پاکستان نے اسرائیلی اقدام مسترد کردیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صومالی لینڈ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اقدام خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری منتقلی بین الاقوامی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی نائب مندوب نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرکے صومالی لینڈ منتقل کرنے کے عزائم رکھتا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتا ہے۔

عثمان جدون کا کہنا تھا کہ صومالی حکومت ملک میں استحکام اور امن کے لیے اقدامات کررہی ہے اور ایسے میں بیرونی مداخلت صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

Related posts

چین کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان

Mobeera Fatima

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ٹارگٹڈ حملہ ، الجزیرہ کے صحافی 4 ساتھیوں سمیت شہید

Mobeera Fatima

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ، قبل از وقت انتخابات کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment