Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی،جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی،اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال،سیالکوٹ،لاہور، قصور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،فیصل آباد،منڈی بہاؤ الدین اور بہاولنگرمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم کوہستان، شانگلہ، بٹگرام،سوات، چترال،دیر، ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم رہنے کے علاوہ جنوب مغر بی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں،جھکڑ چلنے کی پیشگوئی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Related posts

کراچی: گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

admin

اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے انتہائی خطرناک قرار

Mobeera Fatima

سفارتکاروں پر حملہ ، سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment