Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے ، اسلام آباد کی وکلاء تنظیموں کا اعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے حکومت کے مجوزہ آئینی پیکیج  کو مسترد کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد کی وکلاء تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف 7 اکتوبر کو دن 11 بجے آل پاکستان وکلاء کنونشن کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل کے صدر علیم عباسی نے کہا کہ مخصوص شخصیات کے لیے مخصوص سیاسی جماعتیں بدنیتی پر مبنی ترامیم کر رہی ہیں ، حکومت کو 6 ججز کا خط پسند نہیں آیا تو ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے ترامیم کی جا رہی ہیں۔ ہم اس کیخلاف بھرپور مزاحمت کریںگے۔

انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی درخواست واپس لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار اسٹیک ہولڈر نہیں تو کیوں نظرثانی دائر کر رہی ہے۔

Related posts

اسموگ کی ابتر صورتحال ، پنجاب میں 50 فیصد عملے کو گھروں سے کام کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

سہ ملکی سیریز میں آج افغانستان یو اے ای کا سامنا کرے گا

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment