Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا میں گندم اسکینڈل سامنے آ گیا، گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب

خیبرپختونخوا میں گندم اسکینڈل سامنے آ گیا، اضاخیل گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے گودام سے گندم غائب ہونے کی تصدیق کی ہے، ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ خوراک کے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج درج کر لیا گیا ہے۔

2 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے، ترجمان کے مطابق اضاخیل گودام سے 17 ہزار تھیلے غائب ہوئے تھے، گندم میں خورد برد سے خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کانقصان پہنچا۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ گودام سے 33 خالی بوریاں بھی غائب ہوئیں۔

Related posts

تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فیصد اضافہ، کم از کم اجرت37 ہزار

admin

پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے

Mobeera Fatima

اسلام آباد: لمبی چھٹیوں کے بعد اسکولز کُھل گئے، اوقاتِ کار میں تبدیلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment